راجستھان کی راجدھانی جے پور سمیت ریاست کے کئی اضلاع میں آج صبح قریب
4.28 بجے زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے حالانکہ اس سے کسی جان و مال کے
کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں
ہے۔ریختر پیمانہ پر زلزلہ کی شدت 4.4 ناپی گئی ہے تقریباً 30 سیکنڈ تک آئے زلزلہ کی وجہ سے لوگ نیند سے اٹھ کر سڑکوں پر اتر آئے۔زلزلہ کے جھٹکے چار بج کر 17 منٹ سے چار بج کر 40 منٹ تک رہے۔